منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر شہباز گل اکیلی کوٹھری میں رنجیدہ، پارٹی نے منہ موڑ لیا،کپڑے بھی پولیس نے خرید کر دیے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل گرفتار کیا ہوئے کہ اپنے پرائے سب نے منہ موڑ لیا، حوالات میں کوئی کھانا دینے بھی نہیں آیا۔شہباز گل اس سلوک کے باعث حوالات میں میں مسلسل رنجیدہ رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز گل تھانہ کوہسار

میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے اکیلے موجود ہیں تاہم اس دوران ان سے ملاقات کے لیے کوئی نہ آیا۔ تحریک انصاف کے کسی رہنما، کارکن یا شہباز گل کے رشتے دار نے ان سے ملاقات کے لیے پولیس سے رابطہ نہ کیا،قبل ازیں عدالت نے ان سے قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔شہباز گل کے اہل خانہ یا پارٹی کی جانب سے ان کے لیے کھانا کپڑے یا دیگر اشیاء بھی نہیں مہیا کی گئی۔رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے پاس کپڑوں کا ایک ہی جوڑا تھا جو انہوں نے گرفتاری کے وقت پہنا ہوا تھا انہیں دوسرا لباس دینے کوئی نا آیا۔پولیس نے ان کو خود کپڑے منگوا کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہی شہباز گل کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے اور بستر بھی مہیا کیا گیا ہے، وہ تھانے میں خاصے رنجیدہ رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے،جبکہ دو روز قبل شہباز گل کو اسلام آباد میں بنی گالا چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…