پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹھنڈے چپس دینے پر شہری نے فاسٹ فوڈ کمپنی ملازم کو گولی ماردی

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک شہری نے محض ٹھنڈے چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈ کے ملازم کو گولی ماردی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک عدم برداشت کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک

امریکی شہری نے صرف ٹھنڈی چپس دینے پر بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ملازم کو گولی ماردی۔رپورٹ کے مطابق گولی لگنے کے بعد ملازم شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت مائیکل مورگن کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ نیویارک کے علاقے بروکلن میں پیر کی شام 20 سالہ شخص مائیکل مورگن نے 23 سالہ میکڈونلڈ کے ملازم کو گولی مار کر شدید زخمی کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کمپنی آنے والی 40 سالہ خاتون اور ملازم کو درمیان بحث سے شروع ہوا تھا جس میں خاتون نے ٹھنڈے چپس دینے پر اعتراض اٹھایا تھا۔بحث کے بعد خاتون نے اپنے بیٹے کو ویڈیو کال کرکے شکایت کی جس کے بعد مائیکل مورگن غصے کی حالت میں ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔بعد ازاں مائیکل مورگن نے ملازم سے بحث کی جس کے بعد انہوں نے گولی چلادی جبکہ ملزم کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کرنے سمیت بھری ہوئی پستول رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…