اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فی سیٹ انکم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز ،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی/گجرات/پشاور/کوئٹہ /ملتان/وہاڑی/ہری پور/ایبٹ آباد( این این آئی)فی سیٹ انکم ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز اورڈیزل کی قیمتوںمیںہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹرزنے ہڑتال کی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،

کچھ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ریلوے پر دبائو بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں پیر کی رات 12سے ٹرانسپورٹ کو اڈوں پرکھڑا کر دیا گیاہے جس کے باعث دوسرے صوبوں اور اضلاع کے درمیان سفر کرنے والے مسافر شدید مشکلات سے دوچار رہے ۔ کئی مسافرٹرانسپورٹ کھلنے کے انتظار میں رات بس اسٹینڈز پر بیٹھے رہے ۔ہڑتال کے دوران چھوٹی ٹرانسپورٹ چلتی رہی جس کی وجہ سے ایمر جنسی میں جانے والے مسافر منہ مانگے کرائے دے کر منزل کی جانب روانہ ہوئے ۔ بس اڈوں پر آنے والی فیملیوں نے بتایاکہ وہ اپنے قریبی عزیز وں کے انتقال پرنماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں یہاں آکر معلوم ہوا کہ ٹرانسپورٹر زنے ہڑتال کر رکھی ہے جبکہ چھوٹی ٹرانسپورٹ چل رہی ہے وہ اتنے کرائے مانگ رہے ہیں جن کی ادائیگی کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹر بجاش خان نیازی نے کہا ہے کہ میں اور میرے عہدیدار اس ہڑتال سے قطعی لا تعلق ہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں اور ہم انٹر سٹی سفر کی سہولت ختم کرکے انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے جو ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں وہ نا انصافی ہے لیکن ہمیں اس کے لئے ہڑتال کرکے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کرنے کی بجائے حکومت یا متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…