رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)رحیم یار خان میںبچوں سے زیادتی کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والا استاد گرفتار ہوگیا ہے، 3 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی تھی۔
رحیم یار خان کے ایک مدرسے میں استاد کی کئی بچوں سے مبینہ زیادتی ثابت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مدرسے میں بچوں سے مبینہ زیادتی کا واقع تھانہ صدر صادق آباد کے علاقے بھٹہ واہن میں پیش آیا، متاثرہ بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔متاثرہ بچوں نے میڈیا کو بتایا کہ قاری صاحب نے اب تک 6 بچوں سے زیادتی کی اور دھمکایا کہ زیادتی کے بارے میں گھر والوں کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔ورثاء کا کہنا ہے بچوں کے بتانے پر معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس لیے پڑھنے نہیں جاتے، ورثاء نے ملزم کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔پولیس نے متاثرہ بچوں کو میڈیکل کیلئے تحصیل اسپتال منتقل کیا جہاں 3 بچوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی۔