اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یاسین ملک نے 10دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ، جیل حکام کا دعویٰ

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے10دنوں سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے ۔انہوں نے بھوک ہڑتال متعلقہ حکام کو ان کے مطالبات سے آگاہ کئے جانے کے بعد ختم کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 56سالہ علیل رہنماء نے 22جولائی کو روبیہ سعید کے اغوا کے

جھوٹے مقدمے کی منصفانہ سماعت اور انہیں ذاتی طورپر جموں کی عدالت میں پیش ہونے کے حق سے محروم رکھے جانے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جیل حکام کے حوالے سے بتایا کہ دلی کے امور جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل کی درخواست پریاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال دو ماہ کے لیے موخر کر دی ہے۔یاسین ملک ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔جیل کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ڈی جی نے یاسین ملک کو بتایا کہ ان کے تمام مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچا دیاگیا ہے اور انہیں اس بارے میں فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔گوئل نے ان سے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست بھی کی تھی ،جس کے بعد انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی تھی۔یاسین ملک کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھائو کے بعد گزشتہ ہفتے نئی دلی کے آر ایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جیل واپس آنے کے بعد انہوں نے دوبارہ کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا۔حکام کے مطابق یاسین ملک جنہیں بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک ہائی رسک سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، کو جیل کے میڈیکل انویسٹی گیشن روم میں منتقل کر کے آئی وی فلوئیڈز دیاگیاتھا۔یاسین ملک نے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ وہ علاج نہیں کروانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…