لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے تمام تر دبائو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے یہ ایوان قرار دیتا ہے
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا جس سے پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے
صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی۔ لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کر تا ہے کہ عمران خان کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے
اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا۔