ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مودی حکومت نے علی گڑھ یونیورسٹی میں پڑھائی جانیوالی پاکستانی اور مصری مصنفین کی کتابوںپر پابندی عائد کر دی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی گڑھ(این این آئی)بھارت میں مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پڑھائے جانیوالی پاکستانی اور مصری مصنفین کی کتابوںپر پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پابندی یونیورسٹی کی انتظامی کمیٹی نے

بھارتی حکومت کے حکم پر لگائی ہے۔ممتاز عالم دین اور مصنف سید ابوالاعلی مودودی اور مصری اسکالر اور مصنف سید قطب کی کتابیں بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی اے اور ایم اے کے طلبا کو شعبہ اسلامیات میں پڑھائی جاتی تھیں۔تاہم مودی حکومت کے حکم پر یونیورسٹی کی انتظامی کمیٹی نے اب نصاب سے دونوں علمائے دین کی کتابوںکو نکال دیا ہے۔یہ فیصلہ ہندوتواتنظیم آر ایس ایس کے کارکن اور ماہر تعلیم مدھو کشور کی طرف سے بعض دیگر ہندوتواذہنیت کے حامل ماہرین تعلیم کے ساتھ مل کر بھارتی وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے ایک حالیہ خط کے جواب میںکیا گیا ہے۔ خط میں طلباء کو سید ابوالاعلی مودودی اور سید قطب دونوں کی کتابوں نہ پڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ پروفیسر محمد اسماعیل نے کہاہے کہ انتظامی بورڈ نے پاکستانی مصنفین کی لکھی ہوئی تما م کتابیں نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتابیں طویل عرصے سے پڑھائی جا رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…