فیصل آباد(یواین پی)طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابیری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسٹرابیری وہ پھل ہے جس میں وٹابی 9 یا فولیٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔فولیٹ خون کے صحت مند سرخ خلیات کے بننے میں مدد فراہم کرتا ہے
اور اس کی کمی خون کی کمی یا انیمیا کا باعث بن جاتی ہے۔اسٹرابیریز میں موجود وٹامن سی کولیگن کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔عمر بڑھنے کے ساتھ کولیگن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔دنیا بھر میں امراض قلب اموات کی سب سے عام وجہ ہیں، تحقیقی رپورٹس میں بیریز اور دل کی صحت میں بہتری کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔ہزاروں افراد ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیری کھانے کی عادت امراض قلب سے موت کا خطرہ کم کرتی ہے۔جب کاربوہائیڈریٹس ہضم ہوتے ہیں تو ہمارا جسم اسے ٹکڑے کرکے سادہ شکر میں تبدیل کرکے دوران خون میں خارج کرتا ہے۔پھر انسولین کا اخراج کرتا ہے جو خلیات کو بتاتا ہے کہ خون میں موجود شکر کو پکڑ کر ایندھن یا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اسٹرابیریز کھانے کی عادت جسمانی وزن میں اضافے کی روک تھام کرتی ہے اور یہ ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کھانا وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔