ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے پر عمران خان نے قانونی ٹیم بلالی

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن سے پارٹی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ آنے پر قانونی ٹیم کو طلب کر لیا ہے ، لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف آئندہ کی حکمت عملی اپنائے گی

،یہ قانونی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی ، جس کے بعد عمران خان قانونی ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس کو پبلک فنڈنگ کرتی ہے، سمجھ نہیں آتی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اوورسیز کودشمن کیوں سمجھ لیا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کیا یہ کیس فارن فنڈنگ کا تھا؟ یہ بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فارن فنڈنگ نہیں تھی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا، ہم بتائیں گے کہ یہ16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو حق نہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائیں، عمران خان کو آڈٹڈ اکاؤنس ملے، میرا آڈیٹر کہہ رہا ہے کہ سارے اکاؤنٹس لیگل ہیں، مس ڈکلیئریشن کے معاملے کو ہم دیکھ رہے اس کا جواب ہم دیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے، خطرہ جماعتوں کو یہ ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت نہ کھو دیں، عوام میں مقبولیت کھونے کا یہ خطرہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہے، فضل الرحمان کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…