اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کپتان کے گیارہ کھلاڑیوں میں اوپننگ بلے باز کے طور پر نمبر ون پر بیٹنگ کرنے پر فخر ہے، علی محمدخان

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرگڑھ (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مملکت انجینئر علی محمد خان ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے گیارہ ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے

بارے میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کے گیارہ کھلاڑیوں میں اوپننگ بلے باز کے طور پر نمبر ون پر بیٹنگ کرنے پر فخر ہے،کپتان کیساتھ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں شانہ بشانہ مضبوط کھڑا ہوں،اسلام و پاکستان کی سربلندی و بقا کیلئے عہدہ کیا چیز ہے جان بھی حاضر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاہے جتنا بھی ٹارگٹ کر لیں،عمران خان کیساتھ پاکستان بچانے کی جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہاکہ آپ قالین کے نیچے سچ کو برش نہیں کر سکتے اور حقیقت کو دبانے پر مجبور کریں یہ اور بھی مشکل سے واپس آئیگا، ہمارے تحریک انصاف کیس میں عوام کی طاقت سے بالکل ایسا ہی ہوا ہے،خبروں میں آیا کہ امریکہ سے اطلاع آئی ہے،جس پہ یہاں پاکستان میں بچوں کے فحش ویڈیوز میں ملوث کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں، ایسے لوگ انسان نہیں۔حیوان کہہ کر حیوانوں کی بھی تضحیک نہیں کی جا سکتی کیونکہ جانور بھی فطرت کے خلاف عمل نہیں کرتے،سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں یہ درندوں سے بھی بدتر لوگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سیلابی صورتحال میں لوگوں اور ان کی املاک کو بچانے اور بحالی اور کراچی میں بارش کے سیلابی پانی کی نکاسی اور لوگوں کی مدد کیلئے وفاق صوبوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں،۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں امپورٹڈ حکومت کا کافی رونا دھونا چل رہا ہے،امپورٹڈ وزیراعظم شہباز شریف،تحریک انصاف اور عمران خان پہ کیوں لعن طعن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام پہ غصہ نکالیں جنہوں نے پورے پنجاب سے آپ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،حمزہ شہباز شریف اگر آپ بیرونی مداخلت کی بجائے عوامی طاقت سے وزیر اعلیٰ بنتے تو یہ دن نہ دیکھنا نہ پڑتا،نہ حکومت پاس رہی اور نہ ہی عوامی طاقت! بیشک اللّہ الحق ہے اور اس کی پکڑ بڑی سخت ہے! کوئی کسی پہ بھاری نہیں صرف اللّٰہ ہی ہے جو کل کائنات پہ بھاری ہے وہ حق ہے اور حق کا ساتھی ہے،ایک ہی طرح کے انسان ہیں لیکن جو حق پہ ہوگا اسے رب کی مدد آئے گی ہاں اللّٰہ کی ایک سنت ہے وہ فوری نہیں وقت مقرر پہ فیصلہ صادر فرماتا ہے اور جب اس کا فیصلہ آتا ہے تو حق ہو کے رہتا ہے،ہم یہی ہیں اور اس ملک پاکستان کو ٹھیک کر کے دم لیں گے جناح کا پاکستان بنا کر چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…