جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشکل وقت میں چین پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگیا، دوستی کا حق ادا کردیا

datetime 28  جولائی  2022 |

بیجنگ (آن لائن ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی مقامی سماجی ترقی اور روزگامیں بہتری کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے، اچھے دوست کے طور پر چین نے پاکستان کے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق امداد فراہم کی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد

اس تباہی سے نکلیں گے۔گوادر پرو کے مطابق ڑاؤ لیجیان سے پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان کو شدید بارشوں کے خلاف چین سے نیا ریلیف پیکج موصول ہو رہا ہے سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مون سون کی وجہ سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا پاکستان کے اچھے دوست کے طور پر چین نے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق فوڈ پیکجز، بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے آلات اور دیگر انسانی امداد فراہم کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے۔ ترجمان نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس تباہی سے نکلیں گے اوراز سرنو بحالی کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم خاندانوں میں تقریباً 800 سے 1000 فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔

تقریباً 300 سولر پینلز بھی فراہم کیے گئے کیونکہ حالیہ بارشوں نے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں تباہ کر دی ہیں، جس سے لوگ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جاری کردہ تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 14 جون سے اب تک پاکستان میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات کی وجہ سے مجموعی طور پر 337 افراد ہلاک اور 370 زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں بارشوں سے ہونے والے الگ الگ حادثات میں 104 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…