ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی شہری تین کروڑ روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں تین کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا تھا کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی۔مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل جاری کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…