جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیاں، ترسیلات زر میں بھاری کمی خلیجی ممالک بھارتی ملازمین کی تعداد میں مسلسل کمی کرنے لگے

datetime 27  جولائی  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں زیزرو بنگ آف انڈیا کی طرف سے جاری کر دہ ترسیلات زر سروے برائے سال 2020۔2021میں کہا گیا کہ بھارت کو سب سے زیادہ ترسیلات زر متحدہ عرب عمارات سے آتی تھیں لیکن اب امریکہ نے خلیجی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سروے میں کہا گیا کہ 2021۔2022میں بھارت کی مجموعی ترسیلات زر کا 23فیصد حصہ امریکہ سے آیاجبکہ متحدہ عرب امارات کا حصہ محض 17فیصد رہا۔ سروے میں کہا گیا کہ بھارت میں خلیجی ملکوں سے جو ترسیلات زر کیرالہ ، تامل ناڈو اور کرناٹک سے آتی تھیں اب ان تینوں ریاستوں کیلئے ترسیلات زر کی آمد تقریباً نصف سے بھی کم ہو گئی ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی ممالک بھارتی ملازمین کی تعداد میں مسلسل کمی کر رہے ہیں جس سے بھارت آنے والی ترسیلات زر واضح طور پر متاثر ہورہی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ملکوں میں بھارتیوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع میں کمی کے کئی اسباب ہیں جن میں ایک سب سے اہم ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کی مسلم مخالف پالیسیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی کی رہنما نپور شرما کے توہین آمیز بیان کے بعد بھارتی باشندوں کیلئے خلیجی ملکوںمیں صورتحا ل مزید خراب ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…