ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی اسپیکر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ، پنجاب حکومت نے طبل جنگ بجا دیا

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے اور اپنے امیدوار پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد

اگلی حکمت عملی طے کر لی۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف عدم اعتماد پر جلد ووٹنگ کروائی جائے گی۔پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر کے تمام اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد پوری ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں کسی وقت بھی عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے پر رکھی جا سکتی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 186 ووٹ درکار ہیں جو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپریل میں دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔ پی ٹی آئی اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے اور مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کرنے پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…