اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی، دادو، سکھر، لاڑکانہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان، راولپنڈی/اسلام آباد اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اورمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے
مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔بدھ کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: خیرپور71،دادو45،لاڑکانہ32، کراچی (کورنگی30، گلشن حدید16،کیماڑی،ناظم آباد10،مسرور بیس07، گلشن معمار06، یونیورسٹی روڈ04، نارتھ کراچی،ڈی ایچ،اے03، فیصل بیس، جناح ٹرمینل02،ایم او ایس01)،چھور19،روہڑی09،سکھر08،جیکب آباد05، پڈعیدن04،مٹھی، شہید بینظیرآباد،ٹھٹھہ03، موہنجوداڑو،حیدرآباد02،میرپورخاص،سکرنڈ،ٹنڈوجام،بدین01،بلوچستان
:تربت41،قلات22،گوادر 07، پسنی ، خضدار01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ23،مالم جبہ07،تخت بائی06،دیر03،کاکول02، کشمیر:کوٹلی 19،راولاکوٹ01، پنجاب:اسلام آباد(بوکرہ11،سیدپور05)،نورپورتھل08،کانپور،
مری05،جہلم04،گوجرانوالہ،راولپنڈی(چکلالہ)،منگلا،نارووال02،بہاولپور(سٹی)، سرگودھا(سٹی)01، گلگت بلتستان: سکردومیں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئے
زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:چلاس 40،بنوں 38، ڈیرہ اسماعیل خان، دروش، نور پورتھل اور اوکاڑہ میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔