اسلام آباد (این این آئی)اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ اقدام گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز ہوگا،منحرف 25 ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے تو ڈی سیٹ کیا گیا ،ان کے ووٹ بھی شمار نہیں کیے گئے، پہلے کہا گیا تھا پارٹی ہیڈ کی ہدایت پر عمل کرنا ہے ،
اب کہا گیا ہے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی بات ماننی ہے،تازہ فیصلے کی رو سے تو ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین بحال ہوگئے ہیں، وہ تو غلط ڈی سیٹ ہوئے تھے، تمام صورتحال نے ملک کی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کردیا ہے،فیصلے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے،جب عدالتی فیصلے معاملات کو حل کرنے کے بجائے ان کو متنازع کریں گے، اس کے نتیجے میں جب ملک میں سیاسی عدم استحکام، عدم توازن کی فضا پیدا ہوگی تو پھر ڈالر تو ر چھلانگیں لگائے گا، اسٹاک مارکیٹ نیچے گرے گا، حالات خراب ہوں گے، مہنگائی ہوگی، یہ صورتحال قابل افسوس ہے،عدلیہ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگر عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو 25 مئی کو یاد رکھیں اور آئندہ بھی اسی طرح سے انہیں بھرپور طریقے سے روکیں گے،نواز شریف آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو