پاکستان اورنئی افغان حکومت کے تعلقات میں بڑی پیشرفت، فیصلے سے دونوں ممالک کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

21  جولائی  2022

کابل (این این آئی)پاکستان کے سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کی زیر قیادت وفد نے18 سے 20 جولائی کے دوران کابل کا دورہ کیا۔مذاکرات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس رجحان کو برقرار رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں اطراف اس سے مستفید ہوسکیں ۔ یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو مزید فعال بنانے کی غرض سے رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائیگا تاکہ تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریفک کی جلد کلیئرنس ممکن ہوسکے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ٹمپریری ایڈمیشن ڈاکومنٹ پر عملدرآمد کیا جائیگاتاکہ دوطرفہ تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دی جاسکے اور سرحدی پوائنٹس پر سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کو روکا جاسکے تاکہ دونوں ممالک کے درمیا ن تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوسکے۔ دونوں طرف کے متعلقہ حکام نے تمام کراسنگ پوائنٹس بالخصوص طور خم، خرلاچی ، غلام خان اور چمن / سپن بولدک پر آپریشنل اوقات میں اضافے پر اتفاق کیا ۔دونوں ممالک کے کسٹم ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں نے باہم منسلک کسٹم پروسیجر قائم کرنے پر اتفاق کیا اور طے پایا کہ ایسے نظام وضع کئے جائینگے جس سے سامان کی کلیئرنس میں مزید مستعدی لائی جاسکے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ رواں سال اگست کے اختتام تک پشاور اور جلال آباد ،کوئٹہ اور قندھار کے درمیان لگژری بس سروس شروع کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائینگے ۔یہ طے پایا کہ ویزا پروسیسنگ کے عمل میں مشکلات کو باہم روابط کے ذریعے حل کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…