لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے ڈیلی ویجز کی بنیادوں پر کام کرنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کی فی گھنٹہ اور یومیہ اجرت میں اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان ملازمین کو 3 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نہ تجربہ کار ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت 128 روپے 62 پیسے، سیمی تجربہ کار ایمپلائز کے فی گھنٹہ121 روپے
اور تجربہ کار ایمپلائز کی فی گھنٹہ اجرت 123 روپے 81 پیسے مقرر کردی ہے۔ جس کے بعد ان تین کیٹیگریز کے روزانہ اجرت کے
ملازمین کے یومیہ نرخ 965 روپے سے 981 روپے تک ہوگئے ہیں۔
یومیہ اجرت میں اضافے کا اطلاق صوبائی محکمہ جات کے ڈیلی ویجز ملازمین پر ہوگا۔