لندن(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر بین اسٹوکس نے ون ڈے میچ کے اختتام پر اپنی ون ڈے کیپ ننھے فین کو دے دی۔بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے گزشتہ روز ڈرہم میں جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔بین اسٹوکس نے 2 روز قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مشکل تھا، میں اس فارمیٹ میں 100 فیصد پرفارم نہیں کر پا رہا تھا۔انگلش ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ اب میں سارا فوکس ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ پر کرسکتا ہوں۔