جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

گوشت کو محفوظ کرنے والا نمک صحت کے لیے مضر قرار

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو(این این آئی) عام طور پر گوشت کو محفوظ بنانے کیلیے استعمال کیے جانیوالے سوڈیم نائٹریٹ نامی سفید نمک کی حالیہ مہلک زہر آلودگی میں اضافے کے سبب ماہرینِ صحت نے اس مرکب پر سخت قوانین کے اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔

گوشت کی حفاظت کے علاوہ اس مرکب کو خودکشی کرنے کے لیے بھی بطور زہر استعمال کیا جارہا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق کینیڈا میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل کی رپوٹ میں کہاگیاکہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں 1980 سے 2020 کے درمیان سوڈیم نائٹریٹ کے سبب کم از کم 28 اموات ہوئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گزشتہ دو سال کے عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔امریکا میں نیشنل پوائزن ڈیٹا سسٹم نے 2015 سے 2020 تک سوڈیم نائٹریٹ سے زہر آلود ہونے والے 47 کیسز ریکارڈ کیے اور اونٹاریو کی طرح زیادہ تر یہ کیسز 2019 اور 2020 میں ہوئے۔سوڈیم نائٹریٹ کا کھایا جانا میتھیموگلوبِینیمیا کی صورت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک خون کی بے ترتیبی ہوتی ہے جس میں خلیوں کو انتہائی قلیل مقدار میں آکسیجن ملتی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہائپوکسیا (یعنی آکسیجن کی کمی) اور بعض اوقات فوری طور پر موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔متعدد مریضوں کے دل فی منٹ 100 مرتبہ سے زیادہ بار دھڑکتا ہے اور ان کی جِلد نیلی اور جامنی ہوجاتی ہے۔ دیگر علامات میں آکسیجن کی کم سطح اور خون کا چاکلیٹی کتھئی رنگ ہوجانا ہے۔ اس کا علاج میتھائلین بلیو، ایک قسم کا نمک جو رنگنے کے کام آتا ہے، کا فوری استعمال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…