لاہور( این این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈکی ٹیم پہلے نمبرپربراجمان ہے۔ پہلے نمبرپرموجود نیوزی لینڈ نے15میچ کھیلے اس کے1913پوائنٹس اورنیوزی لینڈ کی
ریٹنگ128ہے۔دوسرے نمبرپرموجود انگلینڈ نے25میچ کھیلے اس کے 3025پوائنٹس اور اس کی ریٹنگ121ہے۔فہرست میں تیسرے نمبرپربھارت نے25میچ کھیلے جبکہ 2725پوائنٹس اوربھارت کی ریٹنگ109ہے۔ چوتھے نمبرپرپاکستان نے19میچ کھیلے اس کے 2005پوائنٹس اورریٹنگ106ہے۔ پانچویں نمبرپرآسٹریلیا نے23میچ کھیلے اس کے 2325پوائنٹس اورآسٹریلیا کی ریٹنگ101ہے۔فہرست میںچھٹے نمبرپرجنوبی افریقہ نے19میچ کھیلے اس کے1872پوائنٹس جبکہ ریٹنگ99ہے۔ ساتویں نمبرپربنگلہ دیش نے27میچ کھیلے اس کے 2639پوائنٹس اوربنگلہ دیش کی ریٹنگ98ہے۔ آٹھویں نمبرپرسری لنکا نے29میچ کھیلے اس کے2658پوائنٹس اورریٹنگ92ہے۔فہرست میں نویں نمبرپرویسٹ انڈیز کی35میچ کھیلے اس کے 2444پوائنٹس اورریٹنگ70ہے جبکہ دسویں نمبرپرموجود افعانستان نے18میچ کھیلے اس کے 1238پوائنٹس اورریٹنگ69ہے۔