جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے۔

قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔صدارتی انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے اطراف سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی

اورہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔  سیکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں عوامی احتجاج اورمظاہروں کے باعث سابق صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

سری لنکا گذشتہ کئی مہینوں سے شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں خوراک، ایند ھن اور ادویات سمیت دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…