جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کل شیخ رشید کو دو نمبر کہنے والے جلیل شرقپوری نے آج ”بڑی شخصیت“ قرار دے دیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ، این این آئی) کل شیخ رشید کو دو نمبر کہنے والے جلیل شرقپوری نے آج ”بڑی شخصیت“ قرار دے دیا، سماء نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ شیخ رشید کا لیول بہت بڑا ہے وہ وفاقی وزراء اور بڑے لوگوں سے بھی کم ہی

ملتے ہیں، شیخ صاحب کا یہ لیول نہیں ہے کہ وہ مجھ جیسے چھوٹے بندے پر کمنٹ کریں، انہوں نے کہا کہ غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے، مجھے برا بھلا کہنے کے لئے کلپ چلایا گیا جس پر غصہ آ گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کو رقم دینے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے ہفتہ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان نام کے شخص سے بات کر رہے ہیں، شیخ رشید مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہو گا انشا اللہ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپردیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید سے گفتگو کرنے والے گل زمان نے کہا شیخ رشید سے گفتگو کے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں، مجھے صبح شیخ رشید کی کال ضرور آئی،

پیمنٹ سے متعلق بات پر میں نے شیخ رشید کو روک کر کہا آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں، میں آج تک نہ جلیل شرقپوری کو ملا ہوں نہ انہیں کبھی دیکھا، جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے، مجھے نہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا، میرا ان چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں۔دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے جلیل شرقپوری نے کہا ہے

شیخ رشید نے بھی کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی اور یہ عمران خان کا دشمن ہے، میری شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں، عمران خان کو کہا تھا کہ علیم خان اس کے ساتھ نہیں ہے اور میری بات سچ ثابت ہوئی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے نام سے جو مبینہ آڈیو آئی ہے یہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ نے جاری کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری

ایک عظیم، شریف اور دیانتدار شخص ہیں، وہ اللہ اور اس کے رسول ؐکی ناموس کی حفاظت کرنے والے انسان ہیں۔ میرے نام سے جو آڈیو رانا ثنا اللہ اجرتی قاتل نے جاری کی ہے، اس منشیات فروش نے جاری کی ہے جس نے فون کو جوڑ کر ایسی باتیں جاری کیں جس سے کسی ایک شریف آدمی کی عزت کو مجروح کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت کو تکلیف ہے جلیل شرقپوری نے اپنا

استعفیٰ پرویز الٰہی کو کیوں دیا کیونکہ وہ وزارت اعلی کے امیدوار ہیں، میں ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں اس حکومت کی حالت دیکھیں یہ کس قسم کے گندے اور پراپیگنڈے پر آ گئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو اس شائستہ اور ناشائستہ کو اٹھاتے ہیں اللہ کی پکڑ میں آئیں گئے، جلیل احمد شرقپوری کی حلف پر میں قسم کھاتا ہوں کہ وہ نیک انسان ہیں، میرا ان سے کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے، میں صوبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، میری طرف سے جو باتیں کی گئی ہیں میں نے کچھ از راہِ مذاق بات کی ہیں، لیکن ساری قوم کو دیکھ لے حکومت فون ٹیپ کرنے سے باز نہیں آتی، انشا اللہ یہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…