جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید نے کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی ،یہ عمران خان کا دشمن ہے، جلیل شرقپوری

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی( این این آئی)سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مستعفی ہونے والے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کو رقم دینے کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے ہفتہ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی

سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان نام کے شخص سے بات کر رہے ہیں، شیخ رشید مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلیفون ہے خدا کے بندے، صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہو گا انشا اللہ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپردیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید سے گفتگو کرنے والے گل زمان نے کہا شیخ رشید سے گفتگو کے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں، مجھے صبح شیخ رشید کی کال ضرور آئی، پیمنٹ سے متعلق بات پر میں نے شیخ رشید کو روک کر کہا آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں، میں آج تک نہ جلیل شرقپوری کو ملا ہوں نہ انہیں کبھی دیکھا، جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے، مجھے نہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا، پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا، میرا ان چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں۔دوسری طرف رکن صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دینے والے جلیل شرقپوری نے کہا ہے شیخ رشید نے بھی کسی کے کہنے پر آڈیو ریکارڈ کرائی اور یہ عمران خان کا دشمن ہے،

میری شیخ رشید سے کوئی جان پہچان نہیں، عمران خان کو کہا تھا کہ علیم خان اس کے ساتھ نہیں ہے اور میری بات سچ ثابت ہوئی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے نام سے جو مبینہ آڈیو آئی ہے یہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ نے جاری کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری ایک عظیم، شریف اور دیانتدار شخص ہیں، وہ اللہ اور اس کے رسول ؐکی ناموس کی حفاظت

کرنے والے انسان ہیں۔ میرے نام سے جو آڈیو رانا ثنا اللہ اجرتی قاتل نے جاری کی ہے، اس منشیات فروش نے جاری کی ہے جس نے فون کو جوڑ کر ایسی باتیں جاری کیں جس سے کسی ایک شریف آدمی کی عزت کو مجروح کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت کو تکلیف ہے جلیل شرقپوری نے اپنا استعفیٰ پرویز الٰہی کو کیوں دیا کیونکہ وہ وزارت اعلی کے امیدوار ہیں، میں ساری قوم کو

بتانا چاہتا ہوں اس حکومت کی حالت دیکھیں یہ کس قسم کے گندے اور پراپیگنڈے پر آ گئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو اس شائستہ اور ناشائستہ کو اٹھاتے ہیں اللہ کی پکڑ میں آئیں گئے، جلیل احمد شرقپوری کی حلف پر میں قسم کھاتا ہوں کہ وہ نیک انسان ہیں، میرا ان سے کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے، میں صوبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، میری طرف سے جو باتیں کی گئی ہیں میں نے کچھ از راہِ مذاق بات کی ہیں، لیکن ساری قوم کو دیکھ لے حکومت فون ٹیپ کرنے سے باز نہیں آتی، انشا اللہ یہ اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…