امریکی صدر کا سعودی عرب کا تاریخی دورہ، دونوں ممالک کا تیل کی قیمتوں بارے اہم اتفاق
ریاض (این این آئی)امریکی صدر کے سعودی عرب کے تاریخی دورے پر دونوں ممالک نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں
میں استحکام کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی
ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاحتی اور تجارتی ویزوں میں 10سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکا
سعودی عرب کو دفاعی فوجی ساز و سامان مہیا کریگا، ایران کو ایٹمی صلاحیت کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں
نے مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک نے خطے کی سلامتی، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔
سعودی عرب اور امریکا کے سربراہان نے توانائی، سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، انسانی بحران، عالمی تنازعات طے کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔