ایف آئی اےنے سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا
کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کیلئے گائے گئے ترانے پر نوٹس دیا گیا ہے، گلوکار نے سوشل میڈیا پر بھی اداروں کے خلاف پوسٹیں لگائیں۔
گلوکار سلمان احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لاہور ڈی ایچ اے کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔
سلمان احمد نے کہا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبرائوں گا۔