اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور استعفی وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے، دوسری طرف پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جن کا استعفی حمزہ شہباز نے منظور بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے انہوں نے اپنی وزارتوں سے استعفے دیے ہیں۔