جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان

datetime 9  جولائی  2022 |

ن لیگ کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) ن لیگ نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر تحریک انصاف کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ چیئرمین نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ایک خاتون کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر

ایک بندے کو بلیک میل کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگ اگر

خواتین سائل کا اس طرح استحصال کریں تو ان کے پاس کیا فورم ہے؟رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان پر ایک ایسا شخص مسلط ہوا تھا

جو اپنے مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی،

پی اے سی میں بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…