آپ اتنی خوبصورت ہیں شادی کی کیا ضرورت ہے؟ سابق چیئرمین نیب لاپتا افراد کے کمیشن میں آنے والی خاتون کو کیا کہتے رہے؟جاوید اقبال پر سنگین الزام لگ گیا

7  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال پر خاتون آمنہ مسعود جنجوعہ کے الزام کی گونج سنائی دی۔کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ جاوید اقبال نے لاپتا افراد کے کمیشن میں آنے والی

خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں شادی کی کیا ضرورت ہے؟نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے سابق چیئرمین نیب پر عائد الزام کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد آج جمعرات کو سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا گیا۔اس سے پہلے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کوپی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔کمیٹی چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ نیب نے بریف کیوں نہیں بھیجا اگلے روز میٹنگ ہے، سابق چیئرمین نیب کہہ رہے ہیں کہ وہ عید منانے کیلئے جارہے ہیں، ان کو کہا ہے جمعرات کی میٹنگ میں حاضر ہوں، کچھ لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔نور عالم خان نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے سابق چیئرمین نیب کے بارے میں بات کی ہے، آمنہ جنجوعہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے لاپتہ افراد کے کمیشن میں آنے والی ایک خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں شادی کی کیا ضرورت ہے، ہم سب کی بیٹیاں ہیں، اس معاملے کو بہت سیریس لینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…