ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے نئے انکشافات کر دئیے

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا سے متعلق یوٹیوبر نے نئے انکشافات کر دئیے ہیں،جس کے بعد نت نئے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔عظمی نامی یوٹیوبر کے اس انٹرویو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی دعا زہرا کے کیس کے حوالے سے

عوام کی اکثریت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پرعظمی نامی یوٹیوبر کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ دعا کے سسرال جاکر دعا زہرا کی طرز زندگی کو دیکھ چکی ہیں۔خاتون یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ظہیر کی فیملی جس گھر میں کرائے پر رہ رہی ہے مجھے اس گھر کے مالک مکان نے خود میسج کرکے بلایا اور جب میں وہاں پہنچی تو دعا زہرا ایک چھوٹے سے بند کمرے(جس میں واش روم اور کچن بھی تھا)بیٹھی ہوئی تھی، اس کمرے میں ایک ٹوٹا پنکھا تھا اور چاروں طرف کپڑوں کے ڈھیر تھے، اس کمرے میں کوئی بیڈ نہیں تھا، ایک ٹوٹی ہوئی چارپائی تھی جس پر دعا بیٹھی ہوئی تھی۔ یوٹیوبر کے مطابق دعا اس چارپائی پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کی تصویریں دیکھ رہی تھی۔خاتون نے اس حوالے سے ویڈیو ریکارڈ ہونے کا دعوی بھی کیا اور کہا کہ ابھی انہیں دعا کے والدین کے وکیل جبران ناصر کی جانب سے روکا گیا ہے لیکن جلد ہی وہ اس ویڈیو کو منظر عام پر لے آئیں گی۔دوسری جانب دعا کے مالک مکان کی بہن کا کہنا تھا کہ عظمی کے آنے پر ہی دعا کے سسرال والوں کو پتا چل گیا تھا جس کے بعد وہ بچی کو موٹر سائیکل پر لے کر بھاگ گئے۔دوسری جانب ایک اور انٹرویو میں انہی خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں دعا کی گھر سے آوازیں آتی ہیں کہ وہ بند کمرے میں رہنے نہیں آئی، زنیرہ ماہم کو دیے گئے انٹرویو سے ایک روز قبل دعا نے اپنی ساس سے بدتمیزی بھی کی تھی جس کے بعد دعا کو نئے کپڑے دلوائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…