جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام بشریٰ بی بی کے بھائی سمیت 18 افرادکی آج طلبی

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپالپور( آن لائن )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) پنجاب نے دیبالپور میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی سمیت 18 افراد کو آج( بدھ )کو طلب کرلیا ہے ۔

بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ اور دیگر 18 افراد کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کے دفتر میں آج 6 جولائی کو سرکاری اراضی سے متعلق کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ساتھ ہی اے سی ای نے یہ بھی ہدایت کی کہ تحقیقات میں شامل نہ ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایک اے سی ای عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ احمد مجتبیٰ اور دیگر پر دیبالپور میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ احمد مجتبیٰ مارکیٹ کے قیام کے لیے مختص سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر لیز پر دینے اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث ہے جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے دیبالپور میں دکانیں تعمیر کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…