بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ،نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں پانی گھروں میں داخل ، متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، 4 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود کورنگ نالے کے پانی میں پھنسے 4 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوی اور ریسکیو ٹیموں نے بچوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد گھروں پر پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے سیکٹر ایچ 13 میں نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث خطرے کی علامت سمجھے جانے والے نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، بارش کا پانی مری روڈ پرجمع ہوجانے کے سبب ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسز پھنس گئیں۔بارش کے باعث لیاقت باغ، کمیٹی چوک اور مریڈ چوک پر پانی جمع ہوجانے کے سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈھوک کالا خان میں ایمبولینس بارش کے پانی میں پھنس گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولنس کو پانی سے نکالا۔کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی میں طغیانی کے خدشہ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔کمشنر راولپنڈی نے بتایاکہ پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور واسا کی مشینری مسلسل حرکت میں ہے۔پی ڈی ایم اے کو کمشنر راولپنڈی نے ہدایت جاری کی کہ اپنا الرٹ سسٹم اپ ڈیٹ رکھیں اور لوگوں کو صورتحال سے بر و قت آگاہ رکھا جائے۔کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے پانی فوری طور پر نکال کر رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمس آباد میں11،چکلالہ میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں پر پانی کی سطح 4 فٹ اور گوالمنڈی پر 5 فٹ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…