ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کوئی سیریس آدمی وزیر خزانہ لے کرآئے جو کم از کم عوام کی تذلیل تونہ کرے، مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراجمل بلوچ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے و عدہ کیاتھا کہ تاجروں کو عید پر چھوٹ دیں گیتاکہ وہ رات بارہ بجے تک کاروبار کر سکیں تاہم اسکا ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن

جاری نہیں ہو سکا ہے، ایسی صورتحال تو کورونا میں بھی نہیں تھی،اس وقت بھی ریلیف ملا،ہم امن پسند لوگ ہیں امن ہو گا تو کاروبار بھی ہوگا، دوکانیں بند نہ کریں بے شک بجلی بند کر دیں،حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ رات بارہ بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے،توانائی بچانے کی کوشش میں معیشت کا بیڑہ غرق نہ کریں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیگر تاجر راہنما ؤ ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل عوام پر ظلم کرکے اوپر سے ہنستے ہیں اور غریب عوام کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ اپنی عیاشیوں کیلئے روز آئی ایم ایف کے پاس پہنچے ہوتے ہیں، انہوں نے تاجروں پر فکسڈ ٹیکس لگا دیا ہے فیکس ٹیکس تو تاجر پہلے سے ہی دے رہے ہیں، یہ لوگ اشرافیہ پر پابندیاں کیوں نہیں لگاتے ان کے اے سی بند نہیں ہوتیلوگوں کو تو مشورہ دے رہے ہیں کہ ایک گاڑی میں چار لوگ بیٹھ کے آ جائیں اشرافیہ کا ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا کہ اپ بھی اپنا پروٹوکول کم کر دیں آج حکومت کو یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ اس نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ عید پر تاجروں کوچھوٹ دیں گے کہ رات بارہ بجے تک کاروبار کر سکیں تاہماس حوالے سے ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے، ایسی صورتحال تو کورونا میں بھی نہیں تھی ہمیں اس وقت بھی ریلیف ملا تھا،حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ رات بارہ بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے

پنجاب جو فیصلہ کرتا ہے وہ وفاق پر لاگو ہوتا ہے اگر ایسا کرنا ہے تو پھر وزیر اعظم کی کیا ضرورت ہے کل تک ہم عمران خان کو الزام دے رہے تھے مہنگائی اپنی عروج پر ہے کورونا میں جو ریلیف دیا گیا وہ بہتر تھا وزیر اعظم صاحب تاجر پس رہا ہے ان کو سڑک پر آنے کے لیے مجبور نہ کریں تاجر غیر سیاسی ہیں مگر ایک بات ہے کہ پچھلے چار سال میں ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ نہیں کی ہم سمجھے تھے کہ یہ چودہ رکنی حکومت معیشت سنبھال لے

گی مگر موجودہ حکومت معیشت سنبھاکنے میں ناکام رہی ہے مفتاح اسمعیل صاحب آپ مہنگائی کرکے ساتھ مسکراتے بھی ہیں حکومت کوئی سیریس آدمی وزیر خزانہ لے کرآئے جو کم از کم عوام کہ تذلیل تونہ کرے ایسا وزیر خانہ چاہیے جو قوم کا مذاق نہ اڑائے ٹیکس ہر آدمی دے رہا جس پر نہیں بنتا وہ بھی دے رہا ہے غریب کا پنکھا چلانے کے لیے حکم دیں کہ کسی سرکاری دفتر میں اے سی نہ چلایا جائے دس ارب روپے سیاستدانوں ماہانہ

تنخواہ اور مراعات ہیں شہزادگ عباسی صدر سپر مارکیٹ ہمشہ ہم جانے والی حکومت کو یاد رکھتے ہیں اس حکومت سے ریلیف کی امید تھی مگر افسوس ہے کہ موجودہ حکومت اس سے بھی بدتر نکلی لوڈ شیڈنگ بھی ہو۔رہی ہے اور دکانیں بھی جلدی بند ہو رہی ہیں بل کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے دیتے ہیں مگر ایک تار بھی واپڈا نہیں دیتا دل تو یہ کرتا ہے کہ آج ہر مارکیٹ سے جلوس نکالیں اور عمران خان کے جلسے میں بھر پور شرکت

کریں ہم امن پسند لوگ ہیں امن ہو گا تو کاروبار بھی ہوگا ہم صرف حکومت کو۔ اس کا وعدہ یاد کروانے کے لیے حاضر۔ہوئے ہیں رانا ثناء اللہ نے ہم سے ایک ہفتے کا وعدہ لیا تھا پابندی کو ختم کیا جائے ہم آپ کو مذید پریشان نہیں کرنا چاہتے غیر سیاسی رہنا چاہتے ہیں ایسا نہ ہو کہ ہم سیاسی جماعت کے احتجاج میں شریک ہوں چاہے وہ ڈی چوک ہو یا پریڈ گراونڈ میں ہو، اجمل بلوچ نے کہا ایک ہفتہ ہمیں کاروبار کرنے دیں انرجی اگر کچھ کم ہو گی قیامت

نہیں آئے گی رات نو بجے لوڈشیڈنگ کر دیں۔ہم اپنے یو پی ایس پر کاروبار کر لیں گے اب ہر بندے کا فرض ہے کہ وہ ان تجربہ کاروں سے پوچھے کہ عمران تو ناتجربہ کار تھا آپ نے کیا کیا غریب آدمی کی حالت رونے والی ہو گء ہے،کسی سیاستدان کے پاس چھ کروڑ سے کم کی گاڑی نہیں عام آدمی ٹیکس دے رہا ہے یہ عیاشیاں یہ کر رہے ہیں قرضے لیتے اور عیاشی کرتے ہیں،۔حکومت تاجروں کو عید تک رات بارہ بجے تک کاروبار کی اجازت دے اور مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ سے ہٹائے، بصورت دیگرملک بھر کے تاجرسڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…