اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے ایک شخص سے پستول برآمد ہوا ہے، واک تھرو گیٹ پر پستول برآمد ہونے پر پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص سے 30 بور پستول برآمد ہوا وہ خیبرپختواخوا پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے اس سے دس راؤنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔