ملک دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے
راولپنڈی( آن لائن ) شمالی وزیرستان کے علاقے غلام قلعے خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطا بق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان قلعے میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع کی موجودگی پر آپریشن کیا۔
دہشت گردوں کے ساتھ فائر نگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فوسز کے خلاف کارروائیوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ مارے گئے تینوں دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔