ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 8 فوجی ہلاک اور50 افراد لاپتہ

datetime 1  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بھارتی فوج کے کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 8 فوجی ملبے تلے دب کر ہلاک اور پچاس افراد لاپتہ ہوگئے۔ ملکی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں

امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار ہیں۔ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔یہ فوجی رضاکار سویلین ہوتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے تھے تاہم رضاکارانہ طور پر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…