سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایاز امیر دنیا نیوز میں پروگرام کے بعد جب وہ نکلنے لگے
تو نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ایاز امیر سے نامعلوم افراد نے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔
سینئر تجزیہ کار کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا موبائل بھی لے گئے، اس حوالے ایاز امیر کا کہنا تھا کہ
جب وہ دنیا نیوز کے دفتر سے نکلنے لگے تو ایک گاڑی بڑے ہی بے ڈھنگے انداز میں ان کی گاڑی کے آگے رکی جس میں سے ایک شخص اترا
اور اس نے ڈرائیور پر تشدد کرنا شروع کردیا۔ایاز امیر کا کہنا تھا کہ جب ان سے تکرار کی گئی تو مزید افراد آ گئے،
سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے گاڑی میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد گاڑی سے نکال کر زمین پر لٹا کر تشدد کیا گیا،
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے فیس ماسک لگا رکھے تھے۔ جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہ ایک رش والی جگہ ہے جس پر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اس موقع پر حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے۔