حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ، بڑی سیاسی جماعت کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

27  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ دوسرے روز لاہور پہنچ گیا۔

ٹرین مارچ آج راولپنڈی روانہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوام سے خطاب کریں گے، یہ ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں 25 جون کو رحیم یار خان سے روانہ ہوا تھا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے لاہور تک ہر ریلوے اسٹیشن پر عوام کی شرکت مثالی رہی، لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اور نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے لاہور پہنچنے پر ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ نالائق اور سپر نالائق ہونے میں ہے، ان کے درمیان جھوٹ، نا اہلی اور نالائقی کا مقابلہ ہے۔ انھوں نے کہا حکومت نے ٹیکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے لگائے، پارلیمنٹ میں بیٹھے مافیاز کے نمائندے عوام کا نہیں سوچتے، اس وقت وہاں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔سراج الحق نے کہا عوام پریشان ہیں مگر حکمرانوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، حکمران مہنگائی ختم کریں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…