اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے اہم سیاسی جماعت سے حمایت مانگ لی

datetime 22  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اعلی سطحی وفد نے مر کزی وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی کی قیادت میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان سے حمایت کے حصول کے لئے مر کزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی

وفد میں ڈاکٹر یاسمین راشد،حماد اظہر اور عند لیب عباس شامل تھی جبکہ اس اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،قاسم علی قاسمی،سید حسن شاہ ترمذی،و دیگر رہنماء موجود تھے پی ٹی آئی وفد کے سر براہ شاہ محمود قر یشی نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسلامی تحر یک پاکستان کو اپنے امیدواروں کی حمایت کا پیغام پہنچایا جس پر اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے علامہ شبیر حسن میثمی نے ان کا پیغام قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو پہنچانے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ قائد ملت جعفر یہ پاکستان کی ہدایت پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا اس تفصیلی ملاقات میں دونوں تنظیموں کے رہنماوں نے ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…