اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

یوکرائنی بچوں کی مدد کیلئے روسی صحافی نے اپنا نوبل انعام فروخت کردیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے صحافی دمتری موراتوو نے یوکرین کے بچوں کی مدد کے لیے اپنا نوبل میڈل 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صحافی کے فروخت نوبل انعام کی رقم یوکرین کو امداد کیلئے دی جائے گی۔23قیراط سونے کا میڈل ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے فروخت کیا گیا تھا،

یہ نوبل انعام روسی صحافی کو گزشتہ برس صحافتی کاوشوں پر دیا گیا تھا۔نیلام کیا گیا میڈل اب تک کا سب سے مہنگا نوبل انعام ہے

، اس سے قبل 2014 میں نوبل انعام 4 اعشاریہ76 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، جو امریکی بائیولوجسٹ جیمز واٹسن کو 1962 میں ڈی این اے کی دریافت کے لیے دیا گیا تھا۔

نوبل انعام کے فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی ایجنسی یونیسیف کو دی جائے گی،

جو یوکرین پر روس کے حملے سے متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

دمتری موراتوو ڈنمارک کے سائنسدان نیلز بوہر سے متاثر ہوئے ہیں، جنہوں نے 1939 میں سوویٹ یونین کے حملے کے بعد فن لینڈ کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے اپنا نوبل امن انعام فروخت کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…