اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ماہی گیر نے دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی اسٹنگرے مچھلی پکڑ لی

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوم پنھ(این این آئی)جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ملک کمبوڈیا میں دریائے میکونگ پر دیہاتیوں نے 300 کلو وزنی مچلی پکڑی جسے تقریبا ایک درجن افراد نے مل کر ساحل تک پہنچایا، محققین کی جانب سے اسے میٹھے پانی کی سب سے بڑی مچھلی قرار دیا گیا ہے۔

اس مچھلی کا نام اس کی قمقمے نما شکل کی وجہ سے خمیر زبان میں کرسٹینڈ بورامی رکھا گیا ہے جس سے مراد مکمل چاند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 4 میٹر لمبی اس مادہ مچھلی پر الیکٹرانک ٹیگ لگانے کے بعد واپس دریا میں چھوڑ دیا گیا تاکہ سائنسدان اس کی نقل و حرکت اور رویے کی نگرانی کر سکیں۔نیشنل جیوگرافک چینل پر مونسٹر فش شو کے سابق میزبان اور اب دریا کے تحفظ کے منصوبے میں شامل ماہر حیاتیات زیب ہوگن نے کہا کہ یہ بہت ہی دلچسپ خبر ہے کیونکہ یہ دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بھی دلچسپ خبر ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ میکونگ کا یہ حصہ اب بھی صحت بخش ہے، یہ امید کی علامت ہے کہ یہ بڑی مچھلیاں اب بھی یہاں رہتی ہیں۔شمالی کمبوڈیا کے کنارے پر واقع جزیرے کوہ پریہ کے قریب جال میں پھنسنے والی اس مچھلی نے سب سے بڑی مچھلی کا یہ ریکارڈ 293 کلو وزنی دیوہیکل کیٹ فش سے چھین لیا جو 2005 میں شمالی تھائی لینڈ میں پکڑی گئی تھی۔دریائے میکونگ دنیا میں متنوع اقسام کی مچھلیوں کی تیسری بڑی آبادی کا حامل ہے تاہم اس کے ریور کمیشن کے مطابق ماہی گیری کی کثرت، آلودگی اور کھارے پانی کے شامل ہونے کے سبب اس میں کمی آنے لگی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…