پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے پاس 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے 20 سے زائد بائولرزہیں، ندیم خان کا انکشاف

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکے ڈائریکٹر ندیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت 20 سے زائد بولرز ایسے ملے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ بولنگ کرتے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان نے

نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں سپیشلائزڈ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کنڈیشنگ کیمپ کا تجربہ کامیاب رہا اب سپیشلائزڈ کیمپ کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سلسلے کومزید آگے لے کر چلیں گے۔ندیم خان نے بتایا کہ اس وقت 20 سے زائد بولرز ایسے ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ بولنگ کرتے ہیں ،ان فاسٹ بولرز کی عمریں 19 سے 24 برس کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بولرز کے لیے باہر سے ایک ڈویلپمنٹ کوچ کی خدمات حاصل کریں گے، انہیں گروم کیا جائے گا اور اس طرح اگلے 10 برسوں کے لیے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ماضی میں ایکشن کی درستگی کے لیے باہر سے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں، لیکن اس مرتبہ عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کیا، ابھی مزید کام کیا جا رہا ہے، کیونکہ محمد حسنین کلئیر تو ہو گئے، لیکن اب انہیں نئے ایکشن کا عادی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…