پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شادی کی تقریب میں دلہن کو تھپڑ مارنے والے دلہا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

datetime 17  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(این این آئی)ازبکستان میں ایک دلہن کی شادی کی تقریب کے دوران دولہے کی جانب سے سر پر زوردار ضرب لگنے کے ویڈیو کلپ کیوائرل ہونے کے بعد پولیس نے مداخلت کی۔ پولیس نے اس حوالے سے جوڑے کے بیانات قلم بند کیے اور دلہا میاں کو دلہن کے خلاف اس نازیبا حرکت پر سرزنش کی۔

جب کہ کیس کی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلہن اپنے دولہے سے الگ نہیں ہوگی۔ حکام نے نئے خاندان کے سربراہ کے خلاف شادی کی تقریب میں گڑ بڑ کرنے سے متعلق ایک آرٹیکل کے تحت مقدمہ دائر کیا۔میڈیاارپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کو پاس کھڑی دلہن کو زور دار طمانچہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کو اس وقت خوفناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی کھیل میں اسے چت کیا تو دلہا نے یہ بدلہ شادی کی بھری محفل میں نکال دیا۔کہانی اس وقت شروع ہوئی جب جوڑے کوشادی کے موقعے پرایک روایتی کھیل کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کھیل یا مقابلہ کیا تھا، لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں کوئی چیزتوڑنیکے لیے دی گئی تھی۔ اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سیجو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے۔ اس موقعے پردلہن مقابلہ جیت گئی اور جب دولہے کو معلوم ہوا کہ اس نے اسے شکست دی ہے تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر مکان دے مارا۔مکا کھانے کے بعد دلہن لڑکھڑاگئی اور اس نے اپنا عروسی لباس فرش سے اوپر کیا اور اپنے سر پر ہاتھ رکھا۔

اسے دلہا کی طرف سے رد عمل پر شدید صدما پہنچا۔ اس واقعے کے بعد دو دوسری خواتین نے اسے اسٹیج سے باہر نکالا۔اس دوران دولہے کے ساتھ کھڑا شخص بھی گھبراہٹ میں حیران نظر آیا۔

اس نے اپنا فون پکڑے رکھا جب پارٹی میوزک جاری تھا اور پارٹی کی لائٹس ان کے اردگرد چمک رہی تھیں۔ دولہا اسٹیج پرایسے ہی کھڑا رہا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ وہ خاموش ہجوم کو گھور رہا تھا

جو اس جوڑے کی خوشی سے کچھ ہی لمحے پہلے جمع ہوا تھا۔اس کے علاوہ وسطی ایشیا میں شادی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ٹوئٹر پر لوگوں نے غم غصے کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…