پیوٹن کے گارڈز غیر ملکی دوروں میں ان کا فضلہ سوٹ کیس میں کیوں جمع کرتے ہیں،برطانوی اخبار کا انکشاف
ماسکو(آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے گارڈز غیر ملکی دوروں میں ان کا ٹائلٹ میں خارج کردہ فضلہ سوٹ کیس میں جمع کرتے ہیں
تاکہ ان کی صحت سے متعلق کوئی اندازہ نہ لگایاجاسکے ،یہ انکشاف برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل گارڈ سروس کا
خصوصی معاون سوٹ کیس کو سنبھالتا ہے اور یہ سوٹ کیس واپس روس لے جایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدرپیوٹن کے خصوصی گارڈز
یہ خدمات انجام دینے کیلئے مقرر کیے گئے ہیں اور فیڈرل گارڈ سروس کا خصوصی معاون سوٹ کیس کو سنبھالتا ہے اور یہ سوٹ کیس واپس روس لے جایا جاتا ہے۔
روسی صدرپیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ سکتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کیمطابق روسی صدر پیوٹن کے کینسر میں مبتلا ہونیکی رپورٹس ہیں جب کہ روسی حکام نے صدرپیوٹن کی بیماری کی تمام رپورٹس کو مسترد کردیاہے۔