جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

معیشت کو سہارا دینے کیلئے لاٹری اسکیم کی تجویز زیر غور

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مالی بحران کے دوران اپنے خزانے کو سہارا دینے کیلئے ماہانہ لاٹری اسکیم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق معاملات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز مالیاتی ماہرین کی جانب سے پیش کردہ کئی تجاویز میں سے ایک ہے

جو دیوالیہ ہونے سے بچنے میں حکومت کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے،لاٹری اسکیم سے جمع ہونے والی رقم کو ترقیاتی منصوبوں مثلاً ہسپتالوں، تربیتی اداروں کے قیام اور اجناس کی سبسڈی پر خرچ کیا جائے گا۔امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور ملائیشیا میں بھی اس طرح کی اسکیمز کامیابی سے چلائی جارہی ہیں،توقع ہے جلد ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جو اسکیم کے قانونی پہلوؤں اور اس کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی۔ذرائع نے یاد دہانی کروائی کہ اس سے قبل 1989 میں اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (سیف) اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر رقم جمع ہوئی تھی تاہم بعدازاں متعدد مذہبی اسکالر کی جانب سے اسے غیر اسلامی اور جوا قرار دینے کے فتووں کے بعد یہ اسکیم ختم کردی گئی تھی۔توقع کی جارہی ہے اس مرتبہ حکومت اسکیم متعارف کروانے کے فیصلے سے قبل مذہبی اسکالرز سے ان کی رائے طلب کرے گی۔معاشی ماہرین کے مطابق تجویز میں عالمی مالیاتی فنڈز کے خدشات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا جن کا ماننا ہے کہ شہریوں کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف نہیں دینا چاہیے، کیونکہ یہ عمل قومی خزانے پر بوجھ کے مترادف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…