جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا جنگی جنون، رافیل اور تیجس کے بعد مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ رافیل اور تیجس کے بعد مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ٹاٹا، اڈانی اور مہندرا کے کاروباری گروپس نے بھارت کے اسٹریٹجک پارٹنرز بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فضائیہ

’’بائے گلوبل اینڈ میک ان انڈیا‘‘منصوبے کے تحت مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور امریکہ، فرانس، روس اور سویڈن کی دفاعی کمپنیاں اس معاہدے میں اپنی دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔’’خود انحصار بھارت اقدام‘‘کے تحت96طیاروں کو بھارت میں تیار کرنے کا منصوبہ ہے اور باقی 18 کو براہ راست کسی غیر ملکی کمپنی سے درآمد کیا جائے گا۔ ٹاٹا، اڈانی اور مہندرا گروپ نے بھارت کا اسٹریٹجک شراکت دار بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔بھارتی فضائیہ نے2007میں اپنے بیڑے میں 126میڈیم ملٹی رول کمبیٹ ایئر کرافٹس کی کمی کی معلومات دینے کے بعد وزارت دفاع کو تجویز پیش کی تھی۔ اس پر فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن سے 126رافیل لڑاکا طیاروں کا سودا کیا جا رہا تھا۔ بعد میں اس عمل کو منسوخ کر دیا گیا اور 2016میں صرف 36رافیل طیاروں کا نئے سرے سے سودا کیا گیا۔ بھارت کو اب پانچ سالوں میں فرانسیسی کمپنی سے تمام 36طیارے مل چکے ہیں۔ اس طرح 126کے بجائے 36طیاروں کی ڈیل کے باعث بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں 90طیاروں کی کمی رہ گئی۔ بھارتی فضائیہ کو امید تھی کہ وہ 36رافیل کے ابتدائی آرڈر کا استعمال کرتے ہوئے مزید 90 طیارے حاصل کرے گی لیکن ایسا نہ ہوتا دیکھ کر اس نے بھارتی حکومت کو 114نئی قسم کے سنگل انجن ایم ایم آر سی اے خریدنے کی تجویز دی۔

بھارتی فضائیہ سمجھتی ہے کہ اسے ہمسایہ حریفوں پاکستان اور چین پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے ان 114لڑاکا طیاروں کی اشد ضرورت ہے۔

اس لیے بھارتی فضائیہ 1.5 لاکھ کروڑ روپے میں’’بائے گلوبل اینڈ میک ان انڈیا‘‘منصوبے کے تحت 114 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منصوبے کے تحت آخری 60طیاروں کی تعمیر کی اہم ذمہ داری بھارتی شراکت دار کی ہوگی

اور حکومت صرف بھارتی کرنسی میں ادائیگی کرے گی۔ امریکی، روسی، یورپی، سویڈش کمپنیوں نے بھارتی کمپنی کے ساتھ مل کر جیٹ طیارے بنانے کی پیشکش کی ہے۔ ٹاٹا، اڈانی اور مہندرا گروپ نے اس معاہدے کے تحت بھارت کا اسٹریٹجک پارٹنر بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…