کراچی (این این آئی)سندھ اسمبلی کے نئے مالی سال بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رکن دعا بھٹو اور پی پی رکن کلثوم چانڈیو میں جھگڑا ہوگیا۔خواتین اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ اراکین کی جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے
منور وسان کو دعا بھٹو کا موبائل چھین کر دیدیا۔منور وسان اسمبلی حال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لیکر چوروں کی طرح فرار ہوگئے۔ پی ٹی آئی ارکان کا پی پی رہنماں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا یے۔دریں اثنا کہ پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو، منور وسان کے رویے کیخلاف اپوزیشن اراکین ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔پی ٹی آئی اراکین کی ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی۔ڈپٹی اسپیکر کو اسمبلی حال میں پیش آنے والے واقع سے آگاہ کیا۔دعا بھٹو نے کہا کہ منور وسان اور کلثوم چانڈیو نے بدکلامی، ہاتھ پائی کی۔منور وسان، کلثوم چانڈیو کیخلاف قانونی کاروائی کروں گی۔ دعا بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اجلاس میں غنڈہ گردی کرنے کیلئے آتے ہیں۔صوبائی وزیر اور پی پی اراکین نے احتجاج کرنے پر حملہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی کی رہنما کلثوم چانڈیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں انہیں جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دعا بھٹو نے کہا کہ کلثوم چانڈیو کو احکامات ملے تھے کہ میرا موبائل چھینا ہے، سندھ کو ویسے ہی کھا گئے ہو،
مجھ سے مانگ لیتے میں ویسے ہی موبائل دے دیتی، کلثوم نے موبائل چھین کر منور وسان کے حوالے کیا۔دعا بھٹو نے کہا کہ اسمبلی کے مرد ارکان نے مجھے میرا ہاتھ پکڑ کر روکا، ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے،
وزیر اعلی مراد علی شاہ نے خود ہدایت دی کہ موبائل چھینو۔انہوں نے کہاکہ کلثوم چانڈیو تم اب اسمبلی میں بیٹھ کر دکھا، جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں
، چوڑیل نے مجھے مارنے کی کوشش کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کو دیکھتی ہیں، ابھی ہم تھانے جا رہے ہیں اور ایف آئی آر کٹوائیں گے
۔قبل ازیں سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اس دوران دعا بھٹو اور کلثوم چانڈیو کے درمیان جھگڑا ہوا۔
کلثوم چانڈیو نے لڑائی میں دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر رہنما پیپلز پارٹی منور وسان کے حوالے کر دیا جو موبائل سمیت ایوان سے فرار ہوگئے۔