جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

منافع میں چلنے والی ریل گاڑیوں کی نجکاری کا فیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ(این این آئی) ریلوے حکام نے نفع میں چلنے والی ریل گاڑیوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں تیز گام دو ریل کار شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے افسران نے اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالتے ہوئے نفع میں چلنے والی تین اہم ریل گاڑیوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے

،اس اقدام سے ریلوے کو سرکاری سطح پر مزید خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ نجی ٹھیکیدار کمپنی ٹرینوں کی مد میں روزانہ کروڑوں روپے نفع کمائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے نفع میں چلنے والی ٹرینوں کو ٹھیکے پر دیکر من پسند افراد کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے جو تینوں ریل گاڑیوں سے کروڑوں روپے یومیہ منافع حاصل کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے قبل ازیں متعدد ٹھیکیدار کمپنیاں کروڑوں روپے کی نادہندہ ہیں جنہوں نے کراچی جانیوالی ٹرینیں ٹھیکے پر لے رکھی تھیں لیکن اسکے واجبات ادا نہیں کئے۔ریلوے افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بجائے ٹرینوں کی نجکاری کرکے اپنی جان خلاصی کروانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق منافع میں چلنے والی7اپ اور 8ڈان تیز گام ایکسپریس کی 30جون تک بکنگ ہو گی،تیزگام کی راول پنڈی سے کراچی اور کراچی سے راول پنڈی کی بکنگ 30جون تک کی جارہی ہے،جبکہ 105اپ اور 106ڈان راول ایکسپریس،103اپ،104ڈان سبک خرام ایکسپریس کو بھی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے،یکم جولائی سے نجی کمپنی تینوں ٹرینوں کی بکنگ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…