جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ہوائی جہاز کے ذریعے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے کووِڈ ٹیسٹ کی شرط کو ختم کر دیا ہے۔شرط ختم ہونے کے بعد

امریکا آنے والوں کو اب منفی کووِڈ ٹیسٹ کا نتیجہ یا ملک میں داخل ہونے کے لیے صحت یابی کا ثبوت نہیں دکھانا ہوگا۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہل کار نے میڈیا کو بتایا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے، بین الاقوامی مسافروں کو امریکا کے لیے اب کرونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہی، ویکسین بوسٹر شاٹس وائرس کے خلاف بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں سفر کے لیے کرونا ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں، تاہم حالات خراب ہوئے تو فیصلہ واپس لینے میں ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ زبردست ویکسینیشن اور آبادی میں بڑے پیمانے پر امیونٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ان اقدامات نے پورے امریکا میں کووِڈ سے شدید بیماری اور موت کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے نتیجے میں اب اس شرط کو واپس لیا جا رہا ہے، جس کی وبائی بیماری کے ابتدائی مرحلے میں بہت ضرورت تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…