نیب کا خاتمہ اور نظامِ احتساب کا لپیٹنا امپورٹڈ سرکار کا مرکزی ہدف ہے، بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی
اسلام آباد (این این آئی )شاہد خاقان عباسی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا خاتمہ اور نظامِ احتساب کا لپیٹنا امپورٹڈ سرکار کا مرکزی ہدف ہے۔
اپنے بیان میں انہوڈںنے کہاکہ وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جہاں کی اشرافیہ کے اوپر سے احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے ۔
بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،
جن کا جواب ابھی تک کورٹس میں دینا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کی جانب سے احتساب کے ادارے کے خاتمے پر اصرار نظامِ انصاف سے فرار،
چوری بچانے کی کوشش ہے، انصاف پر مبنی کسی نظام میں ملزم کو قاضی بننے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے فیٹف پر قانون سازی کیلئے تعاون مانگا تو بھی یہ جماعتیں نیب کے خاتمے کا پیکیج لیکر آئیں،
نیب یا نظام احتساب پر حملوں کی بجائے امپورٹڈ سرکار میں شامل جماعتیں خود پر لگے الزامات کا جواب دیں۔